سرینگر،18اگسٹ(ایجنسی) جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایات دی ہے کہ وادی میں حالیہ احتجاج کے دوران پیلٹ بندوقوں سے زخمی اور اندھے ہونے والے لوگوں کی تمام تر تفصیلات مہیا کرائی جائیں۔
واضح
رہے کہ سلامتی دستوں اور ریاستی پولیس کی فائرنگ میں 65 افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
-9 جولائی کی یعنی حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی اور دیگر دو جنگجووں کی انکاونٹر میں موت کے ایک روز بعد اچانک بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔